12 اگست ، 2015
قصور .......قصور میں خوف یا بدنامی کے باعث اب تک خاموش 24مزید افراد سامنے آگئے ہیں، ادھر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 7مزیدملزموں کو 27دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔قصور کےگاؤں حسین خان والامیں خوف یا بدنامی کےباعث اب تک خاموش 24مزیدافرادسامنےآگئے،ان افرادنےاپنی درخواستیں تیارکر لی ہیں۔دوسری طرف انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور نے7مزید ملزموں کو 27 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ادھرجےآئی ٹی نےقصور پولیس سےویڈیو کلپس اور دوسرےشواہد تحویل میں لے کر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔