14 اگست ، 2015
راولپنڈی ......پاک آرمی اور پاکستان الیون کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےشاہد آفریدی کی گیند پر چوکا لگاکرمیچ کا افتتاح کیا۔ نمائشی میچ میںپی سی بی الیون کی بیٹنگ جاری ہے،دونوں ٹیموں میں وسیم اکرم،مصباح الحق، شاہد آفریدی،احمد شہزاد سمیت پاکستان کے کئی نامور کھلاڑی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق میچ کے مہمان خصوسی جنرل راحیل شریف ہیں جبکہ اس ٹی ٹوئنٹی مقابلے سے حاصل ہونے والی رقم آئی ڈی پیز کیلئے وقف کی جائیگی۔