17 اگست ، 2015
ٹورونٹو........سوئس کھلاڑی بیلنڈا بینسچ نے راجرز کپ ویمن کے فائنل میں رومانیا کی سمونا ہیلپ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں کھیلے جانے والے فائنل میں دونوں کھلاڑیوں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ بیلنڈا بینسچ نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر 6-7سے جیتا، دوسرا سیٹ بھی ٹائی بریکر تک گیا، جس میں سیکنڈ سیڈ سیمونا ہیلپ نے 6-7سے کامیابی حاصل کی اور تیسرے اور آخری سیٹ میں سیمونا ہیلپ بائیں پیر میں انجری کا شکار ہو کر میچ ادھورا چھوڑ گئیں، جس پر سوئس کھلاڑی کو میچ کا فاتح قرار دیا گیا۔ یہ بیلنڈا بیینسچ کے کیریئر کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے اور اس سے قبل سیمی فائنل میں انھوں نے عالمی نمبر ایک سیرینا ولیمز کو شکست دی تھی۔