17 اگست ، 2015
لاس اینجلس......ہالی ووڈ فلم ’’مین فرام انکل‘‘نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔ فلم اب تک دنیا بھر سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کماچکی ہے۔ سی آئی اے کے دو ایجنٹس کی کہانی،جو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری میں مصروف پراسرار مجرم تنظیم کے خاتمے کے لئے جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔ ایکشن، جاسوسی اور کامیڈی پر مبنی فلم’’مین فرام انکل‘‘ 60 کی دہائی میں امریکا اورروس کے درمیان سرد جنگ کے دور کی کہانی ہے۔ فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔ جیو فلمز کے تعاون سے پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلم ’’مین فرام انکل‘‘ باکس آفس پر اب تک دنیا بھر سے ڈیڑھ کروڑ ڈالرسے زائد رقم سمیٹ چکی ہے۔