پاکستان
19 اگست ، 2015

بولان میں ایف سی کی کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

بولان میں ایف سی کی کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

بولان........بلوچستان کے ضلع بولان میں ایف سی نے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا و بارود برآمد کرکے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ۔سبی اسکائوٹس کے کرنل احسن رضا نے مچھ میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ اسلحہ بولان کے پہاڑی علاقے مارگٹ میں ایک غار سے برآمد کیا گیا ۔ اسلحے میں کئی آر پی جی سیون راکٹ، بارودی سرنگیں، آٹو میٹک گرینیڈ لانچرز، دھماکا خیز مواد ، گولیاں اور دیگر سامان شامل ہے۔ کارروائی کے دوران ایک شدت پسند کو بھی گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے ۔

مزید خبریں :