پاکستان
19 اگست ، 2015

فیصل آباد سے 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

فیصل آباد سے 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

فیصل آباد........سانحہ اٹک کے بعد سےپنجاب بھر میں حساس اداروں کا دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ آج فیصل آباد سے 12مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن 12مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جنہیں پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے 12میں سے2ملزمان پر دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے جنہیں سمن آباد کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ سانحہ اٹک کے بعد سے پنجاب بھر میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مزید خبریں :