پاکستان
19 اگست ، 2015

دہشتگردی کیخلاف جنگ ہم ہار ہی نہیں سکتے،وفاقی وزیر داخلہ

دہشتگردی کیخلاف جنگ ہم ہار ہی نہیں سکتے،وفاقی وزیر داخلہ

منڈی بہاؤالدین.......وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم ہار ہی نہیں سکتے، ہمارا دشمن واضح نہیں چھپا ہوا ہے اور ایسے دشمن سے مقابلہ آسان نہیں ہوتا۔ منڈی بہاؤالدین میں رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتےہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاکہ ملک کو سلامتی اور سیکورٹی کے مسائل درپیش ہیں، سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری افواج اور ملک کے اندر تحفظ کی ذمہ داری پولیس پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نےکہاکہ ہمارا دشمن واضح نہیں چھپا ہوا ہے اور ایسے دشمن سے مقابلہ آسان نہیں ہوتا۔ چودھری نثار علی خان نے مزید کہاکہ بعض لوگ اسلام کے نام پر بگاڑ پیدا کرنا چاہتے ہیں ، یہاں فساد پیدا کرنے والوں کے پیچھے وہ ہیں جس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرہم واہگہ پربات کرتے ہیں ، ہمارا دشمن ڈرپوک اور بے اصول ہے۔ تقریب کے بعد میڈيا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے والوں تک پہنچ چکے ہیں۔ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے متحدہ کے حوالے سے مائنس ون فارمولے کی بات نہیں کی۔

مزید خبریں :