20 اگست ، 2015
کراچی.........سٹی اسکول سدرن ریجن کے اسپورٹس ڈپاٹمنٹ کے زیر اہتمام فزیکل ایجوکیشن اسپورٹس پالیسیز اور پروسیجر مینوئیل ورکشاپ کا پہلا مرحلہ، پی اے ایف چیپٹر کراچی میں شروع ہو گیا۔ جس مین سندھ اور بلوچستان کے منتخب اسکولوں کے ڈائرکٹر فزیکل ایجوکیشن شرکت کر رہے ہیں۔ تین روزہ کورس میں سٹی اسکول کے پاکستان کے جی ایم اسپورٹس سابق انٹرنیشنل ایتھلیٹ سلمان اقبال بٹ لیکچر دے رہے ہیں۔ سرمد بن وقار ان کے اسسٹنٹ ہیں، جبکہ ریجنل اسپورٹس کوآرڈی نیٹر انتصار حیدر ایونٹ کے ارگنائزر ہیں۔ پہلے روز ہونے والے سیشن میں سلمان اقبال بٹ نے گراس روٹ لیول کی اہمیت اور کم عمر کھلاڑیوں کی کھیلوں کے حوالے سے ان کی اسکلز کے حوالے سے بتدریج بہتری کے بارے میں لیکچر دیا۔ شام کے سیشن میں متعدد کھیلوں کی کوچنگ کے حوالے سے عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ کورس میں شریک ڈی پی ایز میں پی اے ایف چیپٹر کے محمد ریاض، درخشاں کیمپس کراچی کے محمد اسلم، گلشن کیمپس اے کراچی کے محمد رضوان قریشی، گلشن کیمپس بی کے شاکر ولی، لیاقت کیمپس حیدرآباد کے غیاث الدین، لاڑکانہ کیمپس کے مطاہر حسین، خیر پور کیمپس کے تحسین احمد، کوئٹہ ریجن کے محمد صابر، پی ایف چیپٹر کراچی کی شازیہ یوسف، جونیئر اے پی ای سی ایچ ایس کی صائمہ سلمان، گلستان جوہر کیمپس کراچی کی آسیہ صدیق، جناح کیمپس حیدرآباد کی تحسین کوثر چنہ، انڈس کیمپس سکھر کی صائمہ سومرو اور نواب شاہ کیمپس کی سلمیٰ بی بی شامل ہیں۔