پاکستان
27 جنوری ، 2012

پتنگ بازی پر پابندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

پتنگ بازی پر پابندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

لاہور… پتنگ بازی پر پابندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ عدالت نے درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ دھاگے کے تاجر محمد وقاص نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے پتنگ بازی کیس میں کچھ چیزوں پر پابندیاں عائد کی تھیں پتنگ بازی پر نہیں۔ ہائی کورٹ نے پتنگ بازی پر پابندی کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ اور ڈی سی او فیصل آباد کو 5 مارچ کے لئے نوٹسز جاری کر دیئے۔

مزید خبریں :