کھیل
20 اگست ، 2015

سنچورین ون ڈے: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 20رنز سے شکست دیدی

سنچورین ون ڈے: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 20رنز سے شکست دیدی

سنچورین.........جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 3ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پروٹیز نے کیویز کو 20رنز سے شکست دےکر 3میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی ہے۔ میچ میں کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پروٹیز ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تو کیوی ٹیم نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں پر 304رنز اسکور کر دیے ، ٹیم کی جانب سے ہاشم آملہ نے شاندار 124رنز اسکور کیے اور ساتھ ہی رائلی روسوو 89رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم کیویز بولرز کی جانب سے ایدم میلین اور مچل مکلیناگن 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کے 305رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے اچھا مقابلہ کیا، لیکن ان کا کوئی بیٹسمین بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا اور پوری ٹیم 1.48اوورز میں 284رنز کے اسکور پر آئوٹ ہوگئی۔ ٹیم کی جانب سے ٹام لیتھم60، کین ولیمسن47 اور جیمی نیشم41رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ پروٹیز بولرز کی جانب سے ڈیل اسٹین، ورنون فیلینڈر، عمران طاہر اور ڈیوڈ ویز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہاشم آملہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سیریز کا اگلا میچ 23اگست کو پوٹچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :