پاکستان
20 اگست ، 2015

رشید گوڈیل پر حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی کوشش ہے،سردار ایاز صادق

رشید گوڈیل پر حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی کوشش ہے،سردار ایاز صادق

اٹک..........اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ رشید گوڈیل پر حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے ، کراچی آپریشن سے حالات بہتر ہوئے ہیں۔اسپیکر سردار ایاز صادق شادی خان میں کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خاندان سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ سردار ایاز صادق نے کہا میں اپنی گاڑی خود چلاکر اسلام آباد سے لاہور جاتا ہوں ،سیکیورٹی رکھیں تو میڈیا میں تنقید ہوتی ہے ، سیکیورٹی نہ رکھیں توحملوں کے خدشات بڑھ جاتے ہیں ۔ سردار ایاز صادق کاکہنا تھا کہ بارڈرپر حالات خراب ہیں ، کچھ قوتیں پاکستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتیں۔شجاع خانزادہ نے اپنی جان قربان کرکے ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ کیا ۔

مزید خبریں :