پاکستان
20 اگست ، 2015

فائرنگ کرنیوالے ملزمان کے چہرے نہیں دیکھ سکی، اہلیہ گوڈیل

 فائرنگ کرنیوالے ملزمان کے چہرے نہیں دیکھ سکی، اہلیہ گوڈیل

کراچی.........کراچی میں ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل حملہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں ۔ تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے رشید گوڈیل کی بیوی سے بیان لے لیا ہے ، رشید گوڈیل کی اہلیہ نےاپنے بیان میں کہاکہ فائرنگ کی آواز سن کر میں گھبرا کر نیچے ہوگئی تھی،گاڑی کےشیشے کالے ہونے کے باعث ملزمان کی شکل نہیں دیکھ سکی،فائرنگ کے بعد جب اٹھ کر دیکھا تو رشیدگوڈیل کو گولیاں لگ چکی تھیں۔موٹرسائیکل چلانے والے ملزم نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔

مزید خبریں :