پاکستان
20 اگست ، 2015

رشید گوڈیل کو عارضی طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا

رشید گوڈیل کو عارضی طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا

کراچی......کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے رشید گوڈیل کو عارضی طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کی حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں ، انہیں آزمائشی بنیادوں پر وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا ہے۔ایم کیوا یم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل قاتلانہ حملے کے بعد لیاقت نیشنل اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں جہاں مختلف ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے علاج میں مصروف ہے۔ ڈاکٹروں کے پینل کے متفقہ فیصلے کے بعد انہیں عارضی طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ ترجمان لیاقت اسپتال انجم رضوی کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹر سے ہٹانا علاج کا حصہ ہے، فیصلہ آزمائشی طور پر کیا گیا۔ سانس لینے میں دشواری کی صورت میں انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا جائے گا۔دوسری طرف اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کی حالت میں پہلے سے بہتری آئی ہے اور ان کا پھیپھڑے کا انفکشن بھی کنٹرول میں ہے۔ان کے کمرے میں مستقل طور پر دو ڈاکٹروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

مزید خبریں :