پاکستان
20 اگست ، 2015

آسٹریلیا:داعش میں شمولیت کیلئےجانیوالے 7نوجوان گرفتار

آسٹریلیا:داعش میں شمولیت کیلئےجانیوالے 7نوجوان گرفتار

کینبرا.......آسٹریلوی حکام نے داعش میں شمولیت کیلئے مشرق وسطیٰ جانے والے سات نوجوانوں کو ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔ آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ کے مطابق یہ نوجوان مشرق وسطیٰ جانے کی کوشش میں تھے اور ان نوجوانوں کو داعش میں شامل ہونے کےخدشے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ ان نوجوانوں کو کہاں رکھا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ سے لوٹنے والے آسٹریلوی شہریوں سے ملک میں دہشت گردی کاخطرہ ہے، جس کے باعث آسٹریلوی حکام نے سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے ہیں۔

مزید خبریں :