پاکستان
20 اگست ، 2015

دہشتگردی کیخلاف قوم یکجا اور آپریشن کی حامی ہے، عمران خان

دہشتگردی کیخلاف قوم یکجا اور آپریشن کی حامی ہے، عمران خان

اٹک.......چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہےکہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم یکجا ہے اورآپریشنز کی حامی ہے، پہلی بار لگ رہا ہے کہ کسی دہشت گرد کو بخشا نہیں جائے گا۔ ان کاکہنا ہے کہ شہید شجاع خانزادہ کی سیاسی زندگی صاف و شفاف تھی، آج تک کوئی انگلی نہیں اٹھا سکا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے سیاسی رفقاء کے ہمراہ اٹک کے گاؤں شادی خان کا دورہ کیا، شہید شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر گئے اور ان کے بیٹے سے تعزیت کااظہارکیا۔ عمران خان کاکہناتھاکہ شجاع خانزادہ ان کی پارٹی کے بانیوں میں سے تھے ،ان کا دامن بے داغ رہا۔اسپیکر سردار ایاز صادق شادی خان میں کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی، سردار ایاز صادق نے کہا کہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔عمران خان نےکہاکہ وفاقی حکومت اٹک دہشت گرد حملے میں شہید اورزخمی ہونےوالوں کےورثا کومناسب معاوضہ دے، متاثرین کو بے یارو مدد گار نہ چھوڑے۔

مزید خبریں :