20 اگست ، 2015
لاہور.......لاہور میں قانون نافذ کرنےوالےاداروں نےاٹک دھماکے میں ملوث مزید 6دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پہلی کارروائی اٹک حملےمیں ملوث دہشت گردوں کی نشاندہی پر کی اور 2ملزم زبیر اور قاری اطہر گرفتار کئے، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتاہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ملزمان نے شجاع خانزادہ کی ریکی کی تھی، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ادارے نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مزید 4 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا ،ان میں قاری عتیق الرحمان،محمد ارشاد، عبد الرزاق اور نذیر احمد شامل ہیں، ان دہشت گردوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے اٹک دھماکوں اور دیگر واقعات کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔