20 اگست ، 2015
کراچی......متحدہ قومی مو ومنٹ کے زیر اہتما م 18اگست کودہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میںشدید زخمی ہونے والے ایم کیوایم کے منتخب رکن قومی اسمبلی عبد الر شید گو ڈیل کی درازی عمراور جلد ومکمل صحیتا بی کیلئے ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے جبکہ مرکزی اجتماع لال قلعہ گرائونڈ عزیزآباد میںمنعقدکیاگیا۔بعدازاںرکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے عبدالرشید گوڈیل کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرائی۔ اجتماع میں ڈپٹی کنو ینرزکہف الور یٰ،سید شاہد پاشااور اراکین رابطہ کمیٹی، ارکانِ قومی اسمبلی وصوبا ئی اسمبلی ، مختلف شعبہ جا ت کے اراکین کے علاوہ بڑی تعد اد میں کا رکنان وہمدردوں نے شرکت کی ۔اس مو قع پررکن رابطہ کمیٹی شبیر قائم خا نی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں جاری آپریشن کے باوجود ایک منتخب رکن پارلیمنٹ پر حملہ شہر کے امن وامان پرایک سوالیہ نشان ہے ایم کیوایم را بطہ کمیٹی عبدالر شید گو ڈیل پر قاتلا نہ حملے کی بھر پو ر مذمت کر تی ہے اورحکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ دہشت گردی کے اس واقع میں ملوث افراد کو جلد از جلدگر فتارکر کے قانون کے کٹہر ے میں لا یا جا ئے،عوام اپنے پیاروں کے جنازے اُٹھا اُٹھا ہمارے کاندھے تھک چکے ہیں ہم ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرچکے ہیںلیکن ہما ری آوازکہیں نہیں سنی جا تی، اب ہمارے پاس سوائے اللہ تعالی سے دعا کرنے کے اور کوئی چارہ نہیں رہا ہے ۔دریں اثنا ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق پولیس،رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں نے گزشتہ شب شاہ فیصل کالونی، کورنگی اور محمود آباد کے علاقوں میںکارکنان کے گھروں پر بغیروارنٹ کے چھاپے مارے اور 9ذمہ داران و کارکنان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108کے کارکنوں اعجاز ، رانا مقصود ، یونٹ 107کے کارکنوں کمال ہاشم ، ارشد نوید، یونٹ 106کے کارکن الطاف حیدر ، یونٹ 105کے کارکنوں ندیم اور ذیشان کو گرفتار کرلیا ۔ سرکاری اہلکاروں نے کورنگی کے علاقے میں چھاپے مارکر یونٹ 75کے ایریا انچارج عمران اور یونٹ 70کے کارکن قاسم کو گرفتارکرلیا ۔ اسی طرح محمود آباد ،یوسی 2کے کارکن عاطف فضل کوگرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار کئے جانے والے کارکنان کے اہل خانہ سخت تشویش میں مبتلا ہیں اور اب تک گرفتارشدگان کے حوالے سے یہ معلوم نہیں ہوپارہا ہے کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے ۔