21 اگست ، 2015
کولمبو........سری لنکا اور بھارت کے درمیان جاری 3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزکا دوسرا ٹیسٹ کولمبو میں شروع ہوگیا ہے۔ میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 6وکٹوں پر 319رنز اسکور کر لیے۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے لوکیش راہول نے شاندار سنچری اسکور کی، وہ 108رنز بنا کر دشمانتھا چمیرا کا شکار ہوئے، جبکہ کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما نصف سنچریاں اسکور کرکے نمایاں رہے، تاہم لنکن بولرز کی جانب سے دھمیکا پرساد اور رنگانہ ہیراتھ نے 2،2 وکٹٰیں حاصل کیں۔