21 اگست ، 2015
اوول..........انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 5میچوں پر مشتمل ایشز ٹیسٹ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ اوول کے گرائونڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر کینگروز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تو کینگروز نے پہلا دن ختم ہونے تک 3وکٹوں کے نقصان پر 287رنز اسکور کر لیے ہیں، ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ وارنر85 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، جبکہ اسٹیون اسمتھ78 اور ایدم وجز47 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، تاہم انگلش بولرز کی جانب سے مارک وڈ، بین اسٹوکس اور معین علی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے آسٹریلیوی کپتان مائیکل کلارک15 رن بنا کر بین اسٹوکس کا شکار ہوئے۔ یاد رہے انگلینڈ میں جاری ایشز سیریز میں کینگروز کو بری طرح سے شکست کے بعد، مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، وہ ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ سے پہلے ہی کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں۔ برطانیہ میں جاری ایشز کرکٹ سیریز میں انگلینڈ کو 1-3کی واضح برتری حاصل ہے، وہ سیریز اور ٹرافی پر پہلے ہی قبضہ کرچکا ہے۔