دنیا
21 اگست ، 2015

بنکاک میں ہونے والا دھماکا دہشت گردی کی کارروائی نہیں تھا،پولیس

بنکاک میں ہونے والا دھماکا دہشت گردی کی کارروائی نہیں تھا،پولیس

بنکاک ....... تھائی لینڈ پولیس نے تصدیق کردی ہےکہ دارالحکومت بنکاک میں رواں ہفتے ہونے والا دھماکا دہشت گردی کی کارروائی نہیں تھا۔بنکاک دھماکے کی ابتدائی تفتیش میں بین الاقوامی تنظیم کا ہاتھ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا اور کئی افراد کے ملوث ہونے کا امکان بھی سامنے آیا تھا، لیکن اب تھائی پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حملہ دہشت گردی کی کارروائی نہیں تھا،دھماکے میں 14 غیر ملکی سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے ،پولیس کے مطابق یہ حملہ حکومت کو بدنام کرنے کی سازش تھا۔پولیس کے پاس سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے نوجوان کے سوا اور کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

مزید خبریں :