21 اگست ، 2015
ممبئی .......بالی وڈ میں اپنی اداکاری اور ڈانس کی صلاحیتوں سے منفرد نام و مقام بنانے والی سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن اب گلو کارہ بھی بن گئی ہیں۔ایشوریا اپنی آنے والی ایکشن سے بھر پور فلم ’’جذبہ‘‘ کیلئے اپنی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کر وائیں گی ۔اس سے قبل دھک دھک گرل ما دھوری ،شر دھا کپوراورنوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اپنی فلموں کیلئے اپنی آواز میں گانے ریکارڈ کر وائے ہیں ۔ ایشوریا رائے فلم کیلئے گانا ریکارڈ کر وانے سے قبل اس کی ریہرسل بھی کر رہی ہیں ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اداکاری اور رقص کے بعد ایشوریا بطورِ پلے بیک سنگر اپنی آواز سے بھی مداحوں کو متاثر کر تی ہیں کہ نہیں۔واضح رہے کہ ایکشن سے بھر پور اس فلم میں ایشوریا کے مدِ مقابل عرفان خان کو کاسٹ کیا گیا ہے جوکہ جنوبی کو ریا کی سال 2007 میں ریلیز کی گئی۔ فلم سیون ڈیز کا ری میک ہے ۔ایشوریا اور عرفان خان کے علا وہ اس فلم کی مر کزی کاسٹ میں شبا نہ اعظمی بھی نظر آئیں گی۔ایکشن اور سسپنس سے بھر پور اس فلم کو رواں سال 9اکتوبر کو عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔