پاکستان
21 اگست ، 2015

ایان علی کی جامعہ کراچی آمد پر چیئر مین ڈپارٹمنٹ اور طلبہ کو شوکاز نوٹس

ایان علی کی جامعہ کراچی آمد پر چیئر مین ڈپارٹمنٹ اور طلبہ کو شوکاز نوٹس

کراچی....... سپر ماڈل ایان علی کو جامعہ کراچی بلانے کے معاملہ پر پبلک ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کےچیرمین اور طلبہ کو شوکاز نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔ ایان علی کو جامعہ کراچی بلانے پر رجسٹرارجامعہ کراچی نےپبلک ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کےچیرمین کوشوکازنوٹس جاری کردیا جبکہ اسٹوڈنٹ ایڈوائزرنے ایان علی کو بلانے والے طلبہ کو بھی شوکازنوٹس جاری کردیے۔ رجسٹرار کی جانب سے جاری کئے گئے شوکازکے متن میں ہدایت کی گئی ہے کہ پبلک ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کےچیرمین 2 روز میں ایان علی کی آمد سےمتعلق تحریری جواب جمع کرائیں، جبکہ طلبا کو جاری کئے گئے شوکاز نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ طلبہ ایان علی کی ڈپارٹمنٹ آمدسے متعلق 7دن میں تحریری جواب جمع کرائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپر ماڈل ایان علی کو چند طلبا کی جانب سے پبلک ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ایک سیمینار میں مدعو کیا گیا تھا جس میں ایان نے طلبا کو لیکچر بھی دیا جبکہ انہیں اس موقع پر ایک شیلڈ بھی پیش کی گئی تھی۔ سیمینار کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی جاری کی گئیں جبکہ ایان کی جامعہ کراچی آمد سے متعلق تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد چیئر مین ڈپارٹمنٹ اور طلبہ کو شوکاز نوٹس کردئیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :