پاکستان
21 اگست ، 2015

بھارت مذاکرات سے انکار کے لیے پھر بہانے بنا رہا ہے،وزیر اطلاعات

بھارت مذاکرات سے انکار کے لیے پھر بہانے بنا رہا ہے،وزیر اطلاعات

اسلام آباد........ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ بھارت مذاکرات سے انکار کے لیے پھر بہانے بنا رہا ہے، مذاکرات کی گیند بھارت کے ہاتھ میں ہے، مگر وہ گیند جیب میں ڈال کر بھاگ جاتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستانی مہمانوں کی فہرست اپنی مرضی سے بنانے کی فرمائش فاشسٹ رویہ ہے، بھارت کشمیریوں کو اپنی مرضی سے کہیں جانے یا کھانا کھانے تک کا حق نہیں دینا چاہتا۔

مزید خبریں :