21 اگست ، 2015
اسلام آباد........ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے سرکاری طورپر مذاکرات کی منسوخی کی اطلاع نہیں دی، بھارت کی طرف سے باضابطہ اطلاع کے بعد ردعمل جاری کرینگے۔ اس سے قبل ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے مذاکرات کے حوالے سے مؤقف اپنایا تھا کہ مذاکرات سےقبل پیشگی کوئی شرائط عائدنہ کی جائیں، پاکستان نے اس سلسلے میں آج بھارت کو با ضابطہ آگاہ کیا تھا۔ ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق بھارت کی طرف سے جواب کا انتظار ہے، پاکستان نے بھارت کو بھیجےگئےمراسلےمیں کوئی شرائط عائد نہیں کیں، بھارت کو شرائط عائد نہ کرنے کا مراسلہ بھیجا گیا ہے۔