21 اگست ، 2015
لاہور........لاہور میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، کئی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا جبکہ شہر میں 60 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بہت سے علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔ لاہور میں بارش کا سلسلہ سہ پہر شروع ہوا اور وقفے وقفے سے شام تک جاری رہا ، مسلسل بارش سے مزنگ چوک، شاد باغ، اسلام پورہ،لکشمی چوک، کوپر روڈ، شملہ پہاڑی اور دیگر نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ شبلی ٹائون، اعوان ٹائون، ساندہ، کھو کھرٹائون، چودھری پارک اور بلال گنج میں بجلی غائب ہوگئی۔