پاکستان
21 اگست ، 2015

دہشتگردوں کیخلاف ایئر چیف مارشل سہیل امان خود بھی میدان میں آگئے

دہشتگردوں کیخلاف ایئر چیف مارشل سہیل امان خود بھی میدان میں آگئے

راولپنڈی.......دہشت گردوں کےخلاف ایئر چیف مارشل سہیل امان خود بھی میدان میں آگئے، ائر چیف مارشل نےآپریشن ضربِ عضب کےفیصلہ کن مرحلےمیں کی گئی فضائی کارروائیوں کی قیادت کی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کےطیاروں نےدہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں کونشانہ بنایا،پاک فضائیہ کےطیاروں نےدہشت گردوں کےاسلحےکےذخائرکو بھی نشانہ بنایا۔ ترجمان کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نےفارورڈ آپریٹنگ بیس سےان کارروائیوں میں بذات خودحصہ لیا، ائر چیف مارشل نےضرب عضب میں حصہ لینے والےپائلٹس اوردیگرعملےکی تعریف بھی کی۔

مزید خبریں :