پاکستان
21 اگست ، 2015

عطا الحق قاسمی بارسلونا پہنچ گئے

 عطا الحق قاسمی بارسلونا پہنچ گئے

بارسلونا.....شفقت علی رضا.......معروف شاعر ، ڈرامہ نگار ،دانشور اور کالم نگار عطا الحق قاسمی بارسلونا پہنچ گئے ۔وہ بارسلونا میں عطا الحق قاسمی کے نام ایک شام میں شریک ہونگے ۔ مہمان کے نام سے ترتیب دی جانے والی شام قرطبہ ہال میں منعقد ہو گی جس کا اہتمام پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کے کوآرڈینیٹر چوہدری سلیم لنگڑیال نے کیا ہے اس شام میں ’’ استحکام پاکستان اورتارکین وطن پاکستانیوں کا کردار‘‘ کے عنوان سے خطابات اور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔بارسلونا ایئر پورٹ پر پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے چوہدری سلیم لنگڑیال ، علی رشید بٹ ،چوہدری کلیم الدین وڑائچ ، راجہ بشارت علی ،چوہدری عبدالغفار مرہانہ اور دیگر نے عطا الحق قاسمی کا استقبال کیا ۔

مزید خبریں :