پاکستان
21 اگست ، 2015

آپریشن ضرور کریں، سیپریشن نہ کریں، ڈاکٹر فاروق ستار

آپریشن ضرور کریں، سیپریشن نہ کریں، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہےکہ آپریشن ضرور کریں، سیپریشن نہ کریں، استعفے دے کر الطاف مائنس پر اصرار کرنے والوں کو مائنس کردیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے تحت الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا تھا کہ کراچی آپریشن کےخلاف نہیں ہیں، پر کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل پر حملہ ہوا، ہم نے اس کا کوئی رد عمل نہیں دیا۔ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہناتھا کہ ہمارے حکمران احسان فراموش ہیں، ڈینگی مچھر پکڑنے والے کے خلاف انعام کا اعلان کیا ہےجبکہ عوام دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔اس موقع پر دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا اور الطاف حسین کے حق میں نعرے بازی کی ۔

مزید خبریں :