22 اگست ، 2015
کولمبو.........سری لنکا اور بھارت کے درمیان جاری 3میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کولمبو میں جاری ہے۔ میچ میں آج دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک لنکن ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 140رنز اسکور کرلیے ہیں۔ اس سے پہلے بھارتی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 319رنز 6وکٹوؓں پر دوبارہ شروع کی، تو ان کی پوری ٹیم 393رنز اسکور کرکے آئوٹ ہوگئی، لنکن بولرز کی جانب سے رنگانہ ہیراتھ نے 4وکٹیں حاصل کیں۔