پاکستان
27 جنوری ، 2012

منصور اعجاز حکومت کے نامہ بداعمال کی ’بلیک انٹری‘ہے،رانا ثناء اللہ

منصور اعجاز حکومت کے نامہ بداعمال کی ’بلیک انٹری‘ہے،رانا ثناء اللہ

لاہور… وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے بھی ووٹ کے زریعے نجات چاہتے ہیںلیکن تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے قابل قبول ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گوکر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو 8 گھنٹوں کے لئے قبول کرنے کے لئے تیار نہیں لیکن جمہوری عمل کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے، صدر زرداری نے اپنا آئینی کردار ادا نہیں کیا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے پنجاب اسمبلی میں نہ آنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ، وزیراعظم کی طرح فارغ نہیں کہ روزانہ بیان بدلتے رہیں، سب کو معلوم ہے کہ وزیر اعلیٰ شہبازشریف کتنے مصروف ہیں، وہ ادویات ری ایکشن سے ہلاکتوں کے معاملے میں الجھے ہیں جیسے ہی وہ کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں وہ ایوان میں آئیں گے، ویسے بھی ایوان میں بعض اوقات مفید کام نہیں ہوتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیرصحت موجود ہیں تاہم محکمہ صحت کا چارج وزیر اعلیٰ کے پاس ہے، اگر وزیرصحت ہوتا تو بھی اس نے کون سا پی آئی سی میں بیٹھ کر ادویات دینی تھی۔ منصور اعجاز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ منصور اعجاز وہ بلیک انٹری ہے جو موجودہ حکومت کے نامہ بد اعمال میں جلی حروف سے لکھی جائے گی۔

مزید خبریں :