23 اگست ، 2015
کولمبو.........سری لنکا اور بھارت کے درمیان جاری 3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کولمبو میں جاری ہے۔ میچ کے آج تیسرے روز بھارتی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 1وکٹ کے نقصان پر 70رنز بنا لیے ہیں اور لنکن ٹیم پر 157رنز کی برتری بھی حاصل کرلی ہے۔ اس سے پہلے لنکن ٹیم بھارتی ٹیم کے 393رنز کے جواب میں 306رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، ٹیم کی جانب سے کپتان اینجلو میتھیوز نے 102رنز کی اننگز کھیلی، لاہیرو تھیمانے 62رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بھارتی بولرز کی جانب سے امت مشرا نے 4وکٹیں حاصل کیں۔