کاروبار
23 اگست ، 2015

کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی

کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی

کراچی.........کراچی کے شہری فریزر ٹھیک اور چُھریاں تیز کرالیں کیونکہ عیدِ قرباں کیلئے ، شہر میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی۔چکنی چمکتی کھال والی بچھیاوں کی آہٹیںاور ٹرکوں سے اُترنے والے پھنکارتے بیلوں کی دھمک،یہ نقشہ ہے ایشیا کے سب سے بڑی مویشی منڈی کا ، جو کراچی میں سج گئی ہے۔ستم دیکھئے کہ خوبصورت مویشی ہیں، مگر نخرے بیوپاری دکھارہے ہیں۔آنے والا پاس آتا نہیں، کہ دام بتانا شروع کردیتے ہیں اور دام بھی ایسے کہ چھریاں چل جائیں۔ٹھمکتے مٹکتے، خوبصورت جانور،بچے انہیں بے اختیار چھونا بھی چاہتے ہیں اور ڈرتے بھی ہیں مگر مویشیوں کی خریداری میں ان کی پسند فیصلہ کُن کردار ادا کرتی ہے۔ضروری نہیں کہ آج آئے ہیں تو آج ہی قربانی کا جانور بھی خرید لیں، ونڈو شاپنگ بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے۔بس اب عید قرباں تک کراچی کے شہریو ں کو قربانی کے جانوروں کی محبت کھینچ کر مویشی منڈی لاتی رہے گی۔

مزید خبریں :