پاکستان
23 اگست ، 2015

افغان سرحد سے پاک فوج پر راکٹ سے حملہ،4جوان شہید ،4زخمی

افغان سرحد سے پاک فوج پر راکٹ سے حملہ،4جوان شہید ،4زخمی

راولپنڈی .....پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سرحد پار افغانستان سے خیبر ایجنسی میں قائم پاک فوج کی پوسٹ پر راکٹ فائرہواہے ،حملے میں 4فوجی جوان شہید اور 4زخمی ہوگئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی سرحد سے کئے گئے دہشت گردوںکے حملے میں در ہ اکھنڈولا میں 8ہزار فٹ کی بلندی پر موجودپاک فوج کی پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئےدہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے جس میں کئی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

مزید خبریں :