کھیل
24 اگست ، 2015

کولمبو ٹیسٹ: سری لنکا کے بھارت کیخلاف 2وکٹ پر 72رنز

کولمبو ٹیسٹ: سری لنکا کے بھارت کیخلاف 2وکٹ پر 72رنز

کولمبو........سری لنکا اور بھارت کے درمیان جاری 3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں لنکن ٹیم نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگ میں 72رنز اسکور کرلیے ہیں اور ان کے 2کھلاڑی آئوٹ ہیں، آئوٹ ہونے والے بیٹسمین میں کوشل سلوا 1رن پر اور اپنا آخری ٹیسٹ میچ کی آخری اننگ کھیلنے والے کمار سنگاکارا 18رنز اسکور کرکے آئوٹ ہوئے، دونوں وکٹیں روی چندر ایشون نے حاصل کیں۔ اس سے پہلے بھارتی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 325رنز 8وکٹوں پر ڈکلئیر کردی اور لنکن ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 413رنز کا پہاڑ ہدف دیا، ٹیم کی جانب سے اجنکیا رہانے نے 126رنز کی شاندار اننگ کھیلی ان کے ساتھ مرلی وجے بھی82رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے، ٹیم کی جانب سے دھمیکا پراساد اور تھیرانڈو کوشل نے 4،4وکٹیں حاصل کیں۔ میچ اب اپنے اختتام کی جانب اور دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، جہاں لنکن ٹیم کو جیت کے لیے 341رنز کی اور بھارتی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کے لیے 8وکٹوں کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :