کھیل
24 اگست ، 2015

پوٹ چیفسٹروم: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

پوٹ چیفسٹروم: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

پوٹ چیفسٹروم.........جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 3ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان کیوی ٹیم نے پروٹیز کو 8وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1۔1سے برابر کردی ہے۔ میچ میں پروٹیرز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تو ان کی پوری ٹیم 3.49اوورز میں 204کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی، ٹیم کی جانب سے فرہان بیہاردین70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کیویز بولرز کی جانب سے ڈوگ بریسویل نے3 اور ایدم ملین نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب کیوی ٹیم نے 205رنز کا مطلوبہ ہدف صرف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ٹیم کی جانب سے مارٹن گپٹل نے شاندار 103رنز بنائے اور آخر تک ناٹ آئوٹ رہے اور ٹام لیتھم 64رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 26اگست کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، جو کہ سیریز کا فیصلہ کن میچ ہوگا۔

مزید خبریں :