27 جنوری ، 2012
پشاور… پشاور میں سونے کی فی تولہ قیمت 60 ہزار 4 سو روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔ صرافہ ایسوسی ایشن پشاور کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جا ری ہے۔ پشاور کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 60 ہزار 4 سو روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے،جبکہ دو دن پہلے سونے کی قیمت 57 ہزارروپے تھی۔ یوں فی تولہ سونا14 سوروپے مہنگا ہوا ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے۔