دنیا
24 اگست ، 2015

پیرس:ٹرین حملہ، کلاشنکوف بردار حملہ آور دہشت گرد نہیں،وکیل

پیرس:ٹرین حملہ، کلاشنکوف بردار حملہ آور دہشت گرد نہیں،وکیل

پیرس........پیرس کی ٹرین میں پکڑے جانے والے کلاشنکوف بردار حملہ آور کی وکیل کا کہنا ہے کہ ان کا مؤکل ٹرین میں دہشت گردی نہیں بلکہ لوٹ مار کے لیے داخل ہوا تھا ۔مسلح حملہ آور کو ٹرین میں موجود امریکی فوجیوں نے قابو کر لیا تھا، اس واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے اورحملہ آور گرفتار کر لیا گیا تھا۔ حملہ آور کی وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس کلاشنکوف ٹوٹی ہوئی تھی ، جو چلنے کے قابل نہیں تھی اور اسے یہ ایک سوٹ کیس میں برسلز کے ایک پارک سے ملی تھی ۔ایک فرانسیسی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئےملزم کی وکیل نے بتایاکہ ،اُس کے موکل اس نے سوچا کہ وہ اس طرح کچھ پیسے بنا سکتا ہے اور کھانے پینے کے لیے سامان حاصل کر سکتا ہے۔وکیل کے مطابق یہ شخص بے گھر ہے اور حال ہی میں اس نے اسپین، آسٹریا، جرمنی، اور بیلجیئم کا دورہ کیا، تاہم اس نے ترکی یا شام جانے کی تردید کی ہے ۔ فرانسیسی حکام نے اس واقعے کو اب تک دہشت گردانہ حملہ قرار نہیں دیا ہے۔یہ مراکشی شہری اس وقت فرانسیسی انسداد دہشت گردی پولیس کی حراست میں ہے۔

مزید خبریں :