Time 20 جون ، 2025
دنیا

ویڈیو: اسرائیل میں سائرن بجتے ہی اینکرز مہمانوں سمیت نشریات چھوڑ کر بھاگ گئے

ویڈیو: اسرائیل میں سائرن بجتے ہی اینکرز مہمانوں سمیت نشریات چھوڑ کر بھاگ گئے
اسرائیلی نیوز چینل 14 کی نشریات کے دوران ایران کے میزائل حملوں کی اطلاع کے لیے جیسے ہی سائرن بجے—فوٹو: اسکرین گریب

اسرائیل میں سائرن کی آواز گونجتے ہی ٹی وی پر تجزیے کرتے ہوئے اینکرز اور مہمان براہ راست نشریات چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی نیوز چینل 14 کی نشریات کے دوران ایران کے میزائل حملوں کی اطلاع کے لیے جیسے ہی سائرن بجے تو اسٹوڈیو میں موجود اینکرز اور مہمانوں پر خوف طاری ہوگیا۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا صارف نے پوسٹ کی جس نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا  ’اسرائیلی ٹی وی پر ایک براہ راست مباحثے کے دوران ایران کے آنے والے میزائلوں کے خطرے کی اطلاع کے لیے جیسے ہی سائرن بجے تو میزبان اور مہمان فوراً اسٹوڈیو چھوڑ کر چلے گئے اور پروگرام روک دیا گیا'۔

جب کہ کچھ روز قبل ایرانی نیوز چینل کی لائیو نشریات کے دوران بھی اسرائیل کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں خاتون نیوز اینکر سحر امامی کی ہمت دیدنی تھی۔

انہوں نے جرات کا مظاہرہ کیا اور خوفزدہ نہیں ہوئیں بلکہ حملے کی تھوڑی ہی دیر بعد واپس آئیں اور نشریات کا دوبارہ آغاز کیا۔


مزید خبریں :