دنیا
18 مئی ، 2012

سری نگر: 5ماہ میں3سونومولود بچے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ہلاک

سری نگر: 5ماہ میں3سونومولود بچے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ہلاک

سری نگر… مقبوضہ کشمیر میں 5 ماہ کے دوران 3 سوسے زائدنومولد بچوں کی ہلاکت پر والدین نے شدید احتجاج کیا ہے اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سری نگر میں پچھلے چھ ہفتے کے دوران 30 نومولود بچوں کی ہلاکت پر چیف منسٹر عمر عبداللہ نے من موہن سنگھ سے معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ والدین نے بچوں کی ہلاکت کواسپتال انتظامیہ کی غفلت قرار دے کر شدید احتجاج کیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تربیت یافتہ عملہ نہ ہونیاور ضروری آلات کی کمی کی وجہ سے ایسا ہو ا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق آئی سی یو میں 20 سے 30 وینٹی لیٹر ہونے چاہییں لیکن یہاں صرف 5 موجود ہیں۔

مزید خبریں :