18 مئی ، 2012
لاہور… لاہور میں دکانداروں نے دہی کی قیمت میں خودساختہ اضافہ کر دیا، فی کلو دہی 70 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔لاہور کی ضلعی حکومت نے دہی کی قیمت 58 روپے کلو مقرر کر رکھی ہے جبکہ شہر بھر کی دکانوں میں دہی 70 روپے کلو کے حساب سے بیچا جا رہا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہر چیز بہت مہنگی ہوگئی ہے،کم ریٹ میں دہی فروخت نہیں کر سکتے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت دہی کی قیمت میں اضافے کا فوری نوٹس لے اور مہنگے داموں دہی بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرے۔