کاروبار
18 مئی ، 2012

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 92.20کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 92.20کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی…انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فر ق سوا روپے کے قریب آگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 92 روپے 20 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھنے سے اس کی قدر میں مزید 10 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ 92 روپے 20 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھاگیا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون نے بتایا کہ اندرون اور بیرون ملک غیر یقینی صورتحال کے باعث ڈالر کی خریداری میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے روپیہ کمزور ہوا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 90 روپے 98 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔

مزید خبریں :