کاروبار
18 مئی ، 2012

آئندہ مالی سال آئی ایم ایف کو 3 ارب 9 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرنا ہوگا

آئندہ مالی سال آئی ایم ایف کو 3 ارب 9 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرنا ہوگا

اسلام آباد…آئندہ مالی سال آئی ایم ایف کو 3 ارب 9 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرنا ہوگا جبکہ 24 مئی کو40 کروڑ ڈالر کی دوسری اور 29 جون کو 11 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط اداکرنا ہوگی۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ مالی سال 14-2013 میں آئی ایم ایف کو 3 ارب 43 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرنا ہوگی۔مالی سال 15- 2014 میں آئی ایم ایف کا ایک ارب 35 کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس طرح اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت لیے جانے والے 7 ارب 80 کروڑ ڈالر میں سے 99 کروڑ ڈالر کا قرض اسی مالی سال میں واپس کیا جائے گا۔

مزید خبریں :