18 مئی ، 2012
کراچی … کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روز بھی مندی رہی اور انڈیکس 14 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ جمعہ کو مارکیٹ کا آغاز منفی ہوا اور یہ منفی رحجان پورے دن ہی مارکیٹ میں جاری رہا۔ ایشیائی مارکیٹس میں مندی کی وجہ سے مقامی سرمایہ کار بھی گھبراہٹ کا شکار نظر آئے اور انہوں نے شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 205 پوائنٹس کمی کے بعد 13857 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 17 کروڑ شیئرز رہا، سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہوا، جس کی قیمت 71 پیسے کمی کے بعد 8 روپے 52 پیسے ہوگئی۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 293 پوائنٹس کمی کے بعد 11980 پوائنٹس پر بند ہوا۔