27 جنوری ، 2012
اسلام آباد… الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی دس خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخیں تبدیل کردی ہیں ان نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ اب 25 فروری کو ہوگا۔ خالی نشستوں میں قومی اسمبلی کی 6 اور پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کی دو دو نشستیں شامل ہیں۔ قومی اسمبلی کی خالی نشستوں میں این اے 9 مردان،این اے 140 قصور،این اے 148،149 ملتان این اے 195 رحیم یار خان اور این اے 161 وہاڑی شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی نشستوں میں پی پی 44 میانوالی اور پی پی 18 اٹک جبکہ سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 53 ٹنڈو محمد خان اور پی ایس 57 بدین شامل ہیں،،ان نشستوں پر پولنگ کی تاریخ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے جس میں پرانی ووٹرز لسٹوں پر انتخابات نہ کرانے کا کہا گیا ہے تھا۔ الیکشن کمیشن نے ان نشستوں پر انتخابی فہرستیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔