06 ستمبر ، 2015
لاہور.....لاہور میں میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار پر پاک آرمی کے دستے نے سلامی دی۔ آرمی چیف کیجانب سے پھول چڑھائے گئے ۔یوم دفاع پاکستان پر لاہور کے قبرستان میانی صاحب میں میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر سلامی کی تقریب ہوئی جس میں میجر شبیر شریف کی فیملی کے ارکان نے شرکت کی ،پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے مزار پر سلامی دی،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے شہید کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔