06 ستمبر ، 2015
اسلام آباد.........وفاقی وزیرا طلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آج کا دن بھارت کے لیے یوم جارحیت اورپاکستان کے لیے یوم دفاع ہے۔یوم دفاع سے متعلق اسلام آباد میں سرکاری ٹی وی کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں پرویز رشید کاکہنا تھاکہ افواج پاکستان کے ساتھ پاکستان کے ہرفرد نے دفاع پاکستان میں حصہ لیا، آواز اورتحریرکے ذریعے بھی جنگ لڑی گئی،پرویز رشید نے کہا دشمن جومقاصد جنگ میں حاصل نہیں کرسکا وہ پاکستانی معیشت کو روک کرحاصل کرنا چاہتاہے۔دشمن بندوق کے ذریعے جومقاصد حاصل نہیں کرسکا،دہشت گردی کے ذریعے حاصل کرنا چاہتا ہے۔