06 ستمبر ، 2015
کراچی.......دفاع وطن کےلیے جنگ 65 ءکے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیاں بھلائی نہیں جائیں گی ،شہدا سے اظہار یک جہتی کےلیے ملک بھر میں تقریبات جاری ہیں۔ صبح9 بج کر29 منٹ پر ایک منٹ کےلیے خاموشی اختیار کی گئی۔ وزیراعظم محمدنوازشریف نےبی آر بی نہرپر واقع میجرعزیزبھٹی شہید کی جائے شہادت پرحاضری دی اورپھول چڑھائے۔کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان بھی اس موقع پر موجودتھے ۔ جنگ ستمبرکےہیروزکو خراجِ عقیدت پیش کرنےکےلئےملک بھر کی طرح لاہور میں بھی مختلف مقامات پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔قومی تفاخرکےاِس دن کو منانے کیلئے عسکری،سیاسی اور عوامی سطح پر ملی جوش وجذبہ آج بھی اسی طرح جواں اور تروتازہ ہے۔ لاہور میں یوم دفاع پاکستان کی تقریبات کا آغازنمازفجرمیںملکی سلامتی،دفاع،ترقی، خوشحالی اور شہداء کےبلندی درجات کی دعاؤں سے ہوا۔ مزارقبال پرپُروقارتقریب میں مہمانِ خصوصی بریگیڈیئربلال جاوید نے آرمی چیف کی جانب سےپھول چڑھائےاوررینجرز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں بھی پُروقارتقریب ہوئی۔ڈی جی رینجرز پنجاب میجرجنرل عمرفاروق برکی نےشہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کاکہناتھاکہ اس دن کو منانے کا مقصد نئی نسل میں وطن کی محبت کو اجاگر کرنا ہے۔وطن کی مٹی پرجان نچھاورکرکےبہادری کا سب سے بڑا اعزاز نشانِ حیدر پانے والے میجر شبیر شریف شہیدکے مزارپرآرمی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آرمی چیف کی طرف سےمیجر شبیر شریف شہیدکے مزار پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی،شہید کی فیملی کےارکان بھی اس موقع پرموجودتھے۔ملک بھر کی طرح کراچی میں 50واں یوم دفاع جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ کراچی میں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ 50ویں یوم دفاع کے سلسلے میں مزار قائد پر گارڈ زکی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایئروائس مارشل عاصم ظہیر تھے۔ تقریب میں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کے75 کیڈٹس نے گارڈز کی ذمہ داری سنبھالی ۔اس موقع پرایئروائس مارشل عاصم ظہیرکو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کیے۔ مہمان خصوصی سمیت تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر کی چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ رینجرز ہیڈکوارٹر کراچی میں تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر تھے۔تقریب میں یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔یوم دفاع کی تقریب میں ڈپٹی ڈی رینجرز، سیکٹرکمانڈرز سمیت جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت ۔ یوم دفاع کے موقع پر ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذارنہ دینے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کے لیے خاموشی بھی اختیار کی گئی۔یوم دفاع کے موقع پر ٹریفک وارڈنز نے پشاور میں فلیگ مارچ کیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔حیات آباد سے گلبہار تک فلیگ کی قیادت ایس ایس پی ٹریفک پشاور واحد محمود نے کی۔ ایس ایس پی ٹریفک واحد محمود نے جیونیوز کو بتایا کہ فلیگ مارچ کا مقصد 1965 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلیگ مارچ کے دوران شہریوں کو رویہ قبل فخر رہا۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح کوئٹہ میں بھی یوم دفاع پاکستان قومی جذبے اور جوش و خروش سے منایاجارہاہے۔اس موقع پر کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں یوم دفاع میلہ بھی منعقد کیاگیاہے۔فیصل آباد میں یوم دفاع پر پاک فوج کے شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھائے گئے جبکہ جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف پروگرام منعقد کئے جار ہے۔فیصل آباد میں یوم دفاع کا آغاز چھوٹی بڑی مساجد میں ملکی سلامتی کی خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ۔ شہر بھر میں شہداء کے پوسٹرز لگائے گئے ہیں ۔یوم دفاع کے موقع پر بڑے قبرستان غلام محمد آباد میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی، ڈی سی او نور الامین مینگل ، ارکان اسمبلی اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقریب کے شرکاء نے ارض وطن کے دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔شاہینو ں کے شہر سرگودھا میں یو م دفاع پا کستان شا یا ن شا ن طریقے سے منا یا جا رہا ہے کمپنی باغ کے جناح ہا ل پر ہلا ل استقلا ل لہر انے کی پر وقار تقریب منعقد ہو ئی۔میر پورآزاد کشمیر میں 6 ستمبر کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی،جبکہ افواج پاکستان کے چاک و چوپند دستے نے شہدا کی یادگار کے سامنے سلامی بھی دی۔