06 ستمبر ، 2015
کوئٹہ........ کوئٹہ میں دہشت گردی کاایک اور بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا۔شہر کے نواحی علاقوں سے حساس ادارے نے پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی میں چار دہشت گردوں کو اسلحہ اور بارود سمیت گرفتار کرلیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس ادارے اور پولیس نے اتوار کی صبح سریاب اور کیچی بیگ کےعلاقوں میں کارروائی کی جس میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا، ان سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیاگیا۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد یوم دفاع کےموقع پر تخریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے۔