پاکستان
06 ستمبر ، 2015

لاہور ، بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس میں قومی پرچم لہرایا

 لاہور ، بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس میں قومی پرچم لہرایا

لاہور...... پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں قومی پرچم لہرایا۔شہداء ستمبر کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم ان بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے مادر وطن کی حفاظت کی ۔بلاول ہاؤس میں یوم دفاع کی اس تقریب میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ بختاور بھٹو زرداری ،پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو ، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اور دیگر رہنماء موجود تھے۔بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ یوم دفاع بھرپور جوش و خروش سے منانے کا مقصد ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے جرات و جانبازی کی داستانیں رقم کر کے ملک و قوم کی آبرو بچائی۔جنگ ستمبر کے شہداء نے قوم کے مستقبل کے لیے اپنا حال قربان کردیا۔قوم ان بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

مزید خبریں :