پاکستان
06 ستمبر ، 2015

قوم کرنل ریٹائرڈشجاع خانزادہ شہیدپرناز کرتی ہے،نوازشریف

قوم کرنل ریٹائرڈشجاع خانزادہ شہیدپرناز کرتی ہے،نوازشریف

لاہور......وزیراعظم محمدنواز شریف کاکہنا ہے کہ قوم کرنل ریٹائرڈشجاع خانزادہ شہیدپرناز کرتی ہے۔ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائےگی۔وزیر اعظم محمدنوازشریف ڈیفنس لاہورمیں کرنل ریٹائرڈشجاع خانزادہ شہیدکی رہائش گاہ پر گئے،جہاں انہوں نےشہید کے اہلِ خانہ سےتعزیت کااظہارکیا اور ان کے بلندیءِ درجات کے لئےدعا کی۔ وزیر دفاع خواجہ محمدآصف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی ان کے ساتھ تھے۔وزیراعظم کاکہناتھاکہ شجاع خانزادہ شہیدقوم کےبہادر سپوت ہیں، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جس جواں مردی کا مظاہرہ کیا،وہ روشن تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے۔قوم ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھولےگی۔

مزید خبریں :